فرانس نے آٹھ جدید ترین آکسیجن جنریٹر بھیجے ، چار کو دہلی میں نصب کرنے کا فیصلہ

فرانس نے آٹھ جدید ترین آکسیجن جنریٹر بھیجے ، چار کو دہلی میں نصب کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی/کووڈ19 کے دور میں ہندوستان کی مدد کیلئے فرانس سے پہلی کھیپ آج صبح یہاں پہنچی ہے جس میں اسپتال میں آکسیجن تیار کرنے والے آٹھ جدید ترین پلانٹ شامل ہیں۔

ذرائع نے یہاں بتایا کہ فرانسیسی حکومت نے یہ سامان ہند ریڈ کراس سوسائٹی کے توسط سے ہندوستانی حکومت کے حوالے کیا۔ ذرائع کے مطابق ترجیحات اور ضرورت کی بنیاد پر حکومت پہلے ہی آٹھ اسپتالوں کی نشاندہی کر چکی ہے جہاں یہ پلانٹ لگائے جائیں گے۔ کم از کم ان میں سے چار اسپتال دہلی کے ہیں۔ اس سے بہت سارے اہم مقامات پر آکسیجن کی فراہمی میں راحت ملے گی۔

ہرنوویئر پریمیم آر ایکس 400 اسپتال لیول آکسیجن جنریٹر ایک سال کے لئے 250 بستروں تک آکسیجن فراہم کرسکتا ہے۔ آکسیجن جنریٹر آٹھ ہاسپٹلوں کو دس سال سے زیادہ عرصہ تک مسلسل حیات بخش ہوا فراہم کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ فرانس سے آنے والے سامان میں 28 وینٹیلیٹر ، 200 الیکٹرک سرنج پمپ ، 28 اے ایف این آر / بی ایس فلیکسیبل ٹیوبس ، 500 اینٹی بیکٹیریا فلٹرز ، 500 مشین فلٹرز اور 500 متعلقہ پیشنٹ سرکٹس بھی شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے ہندوستا ن کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پرہندی میں ایک پیغام دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.