بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں نئے آکسیجن پلانٹ کی کامیاب ٹرائل رن

سری نگر،/ حکام نے کورونا مریضوں کے لئے بھر پور مقدار میں آکیسجن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے منگل کو یہاں شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں نئے آکیسجن جنریشن پلانٹ کی کامیاب ٹرائل رن کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس نئے آکسیجن پلانٹ سے ہسپتال میں پہلے ہی موجود آکیسجن سسٹم میں ایک ہزار لیٹر فی منٹ (ایل پی ایم) آکیسجن کا اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس پلانٹ کو محض 96 گھنٹوں میں چالو کیا گیا ہے۔
ان باتوں کی جانکاری ضلع مجسٹریٹ سری نگر اعجاز اسد نے منگل کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں دی۔
ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: ‘شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال (ایس ایم ایچ ایس) میں نئے آکسیجن پلانٹ کی کامیاب ٹرائل رن کی گئی۔ آج سے ہم اس ہسپتال میں پہلے ہی موجود سسٹم میں ایک ہزار لیٹر فی منٹ (ایل پی ایم) آکسیجن کا اضافہ کر رہے ہیں۔ میکینکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کی سراہنا کرتا ہوں جنہوں نے دہری شفٹ میں کام کر کے اس پلانٹ کو صرف 96 گھنٹوں میں چالو کیا ہے’۔
یاد رہے کہ موصوف ضلع مجسٹریٹ نے گذشتہ روز کہا تھا کہ ہسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ کلی طور پر چل رہے ہیں اور اس کے علاوہ کشمیر نرسنگ ہوم میں ایک ہزار ایل پی ایم کا اضافہ کیا جا رہا ہے اور شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں بھی ایک ہزار ایل پی ایم کا اضافہ کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دو ہفتوں کے اندر قریب 15 سو ایل پی ایم کا اضافہ کیا جائے گا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img