دہلی میں کل کورونا سے سب سے زیادہ 357 اموات
کورونا وبادہلی میں ایک خوفناک شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔ جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 24 ہزار یومیہ سے کم نہیں ہو رہی وہیں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد میں مستقل اضافہ جاری ہے۔ کل دہلی میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 357 رہی جبکہ ایک دن پہلے یعنی جمعہ کو یہ تعداد 348 تھی۔
واضح رہے دہلی میں اگر کورونا متاثرین کی شرح کو دیکھا جائے تو اس میں واضح اضافہ نظر آ رہاہے۔ متاثرین کی شرح 32.27 فیصد بنی ہوئی ہے جو ایک تشویشناک پہلو ہے۔ پچھلے کچھ دنوں کےدوران جو اعداد و شمار آئے ہیں اس میں متاثرین کی تعداد ضرور کم نظر آ رہی ہے لیکن شرح فیصد میں کوئی کمی نہیں ہےاور اس کی وجہ جانچ کی تعداد میں کمی بتائی جا رہی ہے ۔
دہلی میں ایک ہفتہ کرفیو میں توسیع

لاک ڈاؤن کے بعد ممبئی میں کورونا کے کیسز میں 50 فیصد کی کمی

واضح رہے ہفتہ کے روز ممبئی میں 5,888نئے معاملہ رپورٹ ہوئے ہیں جو 4 اپریل کو سب سے زیادہ11,163 سے آدھےتھے یعنی یہ گزشتہ تین ہفتوں میں سب سے کم ہے اور اگر اس کمی کو فیصد میں دیکھیں تو یہ پچاس فیصد کی کمی ہے ۔ واضح رہےکہ 19 اپریل سے مستقل یہ تعداد آ ٹھ ہزار کےآس پاس تھی۔ ویسے تو لاک ڈاؤن کے بعد سے ریاست مہاراشٹر میں بھی کورونا کے نئے معاملوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نےریاست میں لاک ڈاؤن کا نام نہیں لیاتھا لیکن جو پابندیاں عائد تھیں وہ لاک ڈاؤن جیسی ہی تھیں ۔ ادھو نےریاست میں سخت پابندیاں نافذکی ہوئی ہیں اور اس پرسختی سےعمل کیا جارہا ہے۔حزب اختلاف بی جےپی نے ادھو ٹھاکرےکی سخت تنقید کی ہے لیکن عوام کا ساتھ انہیں نہیں ملتا نظر آ رہا کیونکہ عوام ایسے ماحول میں سیاست کرنےوالوں کےساتھ کھڑی نہیں ہو رہی ہے۔





