بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

جموں و کشمیر میں 34 گھنٹوں تک جاری رہنے والے ‘کورونا کرفیو’ کے نفاذ کا اعلان

سری نگر/ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر اس یونین ٹریٹری میں 34 گھنٹوں تک جاری رہنے والا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہفتے کی رات آٹھ بجے نافذ کیا جانے والا یہ کرفیو پیر کی صبح چھ بجے تک جاری رہے گا۔ اس دوران تمام بازار اور تجارتی مراکز بند رہیں گے۔ تاہم ایمرجنسی اور اہم سروسز کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔

لیفٹیننٹ گورنر کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ہفتے کی شام ایک ٹویٹ میں کہا گیا: ‘یونین ٹریٹری میں 24 اپریل یعنی ہفتے کو رات آٹھ بجے مکمل کورونا کرفیو نافذ کیا جائے گا جو 26 اپریل یعنی پیر صبح چھ بجے تک جاری رہے گا۔ اہم اور ایمرجنسی سروسز کو اجازت دی جائے گی۔ تمام مارکیٹ اور تجارتی مراکز بند رہیں گے’۔

بتا دیں کہ ملک بھر کی طرح جموں و کشمیر میں بھی کورونا کیسز اور اموات میں روز افزوں ہوش ربا اضافہ درج ہو رہا ہے جس سے لوگوں میں ایک بار پھر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
قبل ازیں جموں کشمیر انتظامیہ نے کورونا کی اس دوسری لہر کی روک تھام کے لئے یونین ٹریٹری میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کیا

جس کے تحت بازاروں میں صرف پچاس فیصد دکان ہی کھلے رہتے ہیں اور مسافر بردار گاڑیوں کو بھی پچاس فیصد سواریاں اٹھانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ تاہم سیاحتی سرگرمیاں جاری رکھی گئی ہیں۔


یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img