بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.7 C
Srinagar

پٹن بینک ڈکیٹی: پولیس کا لٹیروں کو دو پستول سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ

سری نگر/ جموں و پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ پٹن میں دو روز قبل جموں وکشمیر بینک کی ایک شاخ کو لوٹنے والے تین افراد کو دو پستول سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

 پٹن کے شیر آباد کھور علاقے میں 22 اپریل کو پی پی ای کٹ پہنے تین اسلحہ براداروں نے جموں و کشمیر بینک کی ایک شاخ سے بندوق کی نوک پر 2 لاکھ 86 ہزار روپے لوٹ لئے تھے اور بینک کے ایک محافظ کی رائفل بھی چھین لی تھی۔

پولیس نے گذشتہ روز بینک محافظ سے چھینی گئی رائفل اور موقع سے فرار ہونے کے لئے استعمال کی جانی والی گاڑی کو شمالی کشمیر کے کنزر علاقے سے برآمد کیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے گذشتہ شام تینوں لٹیروں کو دو پستول سمیت گرفتار کیا۔دریں اثنا ایک پولیس افسر نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تینوں ماضی میں پیش آنے والی کم سے کم تین بینک ڈکیٹی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img