بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.7 C
Srinagar

کوروناوائرس: پاکستان میں نئی پابندیوں کا اعلان، ایس او پیز پر عمل کے لیے فوج طلبک

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت کرونا وائرس کی صورتِ حال پر اجلاس کے دوران اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران وزیرِ اعظم نے کہا کہ کرونا وائرس کی احتیاط پر عمل درآمد کرانے کے سلسلے میں پولیس کی معاونت کے لیے فوج سے مدد کو کہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اگر ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو شہروں کو بند بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ملک بھر میں نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

اسد عمر کے مطابق دفتری اوقات دوپہر دو بجے تک محدود ہوں گے، عید تک آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی ہو گی جب کہ شام چھ بجے تک تمام بازار بند ہوں گے تاہم ضروری اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

اسد عمر نے اعلان کیا کہ وہ اضلاع جہاں کیسز کی شرح پانچ فی صد ہو گی وہاں تمام اسکول بند رہیں گے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img