ہندوستان میں کورنا وائرس کے 3 لاکھ 14 ہزار سے زیادہ معاملے، 2104 اموات

ہندوستان میں کورنا وائرس کے 3 لاکھ 14 ہزار سے زیادہ معاملے، 2104 اموات

بھارت میں کورونا کے کیسز نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس کے سبب ملک میں کورونا وائرس کی تباہ کاری میں اضافہ ہو گیا ہے۔ کورونا وبا کی خوفناکی کی گواہی گذشتہ ایک ہفتہ کے اعداد و شمار دے رہے ہیں جو دن بدن بڑھتے ہوئے تین لاکھ کے پار ہو چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا وائرس کے 314835 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس دوران 2104 افراد کی جان چلی گئی، جبکہ 178841 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔

مرکزی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی خبروں کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، یہ تعداد تقریباً تین لاکھ کے اوپر جا کر تین لاکھ 14 ہزار 835 پر پہنچ چکی ہے اور اسی عرصے میں 2،104 سے بھی زیادہ مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اس طرح ملک میں جملہ متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 59 لاکھ 30 ہزار 965 ہو گئی ہے۔ جب کہ 2،104 اموات کے ساتھ جملہ اموات کی تعداد 1،84،657 ہوگئی ہے۔

بھارت میں کرونا کیسز میں حالیہ اضافے کے بعد اسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

دریں اثناء ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 22،11،334 لوگوں ویکسین دی گئی ہے۔ اس طرح اب تک 13،23،30،644 افراد کو کورونا ویکیسین کے ٹیکے دیے جاچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.