نئی دلی : بھارت کے معروف عالم دین مولانا وحید الدین خان علالت کے باعث انتقال کرگئے۔
مولانا وحید الدین خان کی عمر 96 برس تھی اور وہ نئی دلی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہوں نے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
مولانا وحیدالدین خان نے اپنی زندگی میں درجنوں کتابیں تصنیف کیں، انہوں نے قرآن کریم کی تفسیر بھی لکھی۔ وہ طویل عرصے تک جمعیت علماء ہند سے بھی وابستہ رہے۔ ان کی علمی خدمات کے باعث حکومتِ ہند نے انہیں دوسرے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ پدما وی بھوشن سے نوازا تھا۔