کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سکمز میں داخل، چند روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا

کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سکمز میں داخل، چند روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا

سری نگر/ کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے چند روز بعد گذشتہ شب یہاں شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(سکمز) میں داخل کر دیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے جمعرات کے روز بتایا کہ پروفیسر طلعت احمد، جن کا چند روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، کو کووڈ نمونیہ میں مبتلا ہونے کی وجہ سے بدھ کی شام شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں داخل کیا گیاجہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

سکمز میں کورونا وائرس کے نوڈل افسر ڈاکٹر جی این یتو نے بتایا کہ پروفیسر طلعت احمد کو بدھ کی شام قریب نو بجے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ موصوف پروفیسر کی حالت مستحکم ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی کورونا کیسز میں آئے روز ہوش ربا اضافہ درج ہو رہا ہے۔جموں کشمیر انتظامیہ نے کورونا کی اس دوسری لہر کی روک تھام کے لئے یونین ٹریٹری میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے جس کے تحت بازاروں میں صرف پچاس فیصد دکان ہی کھلے رہتے ہیں اور مسافر بردار گاڑیوں کو بھی پچاس فیصد سواریاں اٹھانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

 

(یو این آئی)

Leave a Reply

Your email address will not be published.