جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
20.3 C
Srinagar

سرحد سے ہجرت قومی سلامتی کے لئے ٹھیک نہیں:جنرل راوت

دہرادون،/ ہندوستان کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل وپن راوت ( پی وی ایس ایم، یووائی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وائی ایس ایم، ایس ایم، وی ایس ایم، اے ڈی سی) نے اتراکھنڈ کے اعلیٰ پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی بارڈر پر جوہجرت ہے، وہ قومی سلامتی کے لئے اچھی نہیں ہے۔ ہمیں وہاں پرریورس مائگریشن پر زوردیتے ہوئے وہاں پر ترقیاتی کاموں کو بڑھانا ہوگا۔

جنرل راوت منگل کو دہرادون میں پولیس ہیڈکوارٹر پر واقع آڈیٹوریم میں ریاستی پولیس کے اعلیٰ افسران کو ’قومی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے میں اتراکھنڈ کاکردار‘ موضوع پر خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے ریاست میں امن وامان کی تعریف کرتے ہوئے پولیس کے کردار کوسراہا۔

انہوں نے ریورس مائگریش پر اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لئے پہاڑی علاقوں میں سڑک، صحت اور تعلیمی سہولیات میں اضافہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پر پولیس چوکیوں کی مزید ضرورت ہے، جوآرمی اور آئی ٹی بی پی کے ساتھ آسکتی ہے۔ اتراکھنڈ میں لا اینڈآرڈر اچھاہے، اس لئے یہاں صنعتوں اور سیاحت کے لئے اچھا ماحول ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فوج انرلائن کو بھی آگے بڑھانے پر غورکررہی ہے، جس سے سیاحت کو مزید فروغ حاصل ہو۔ ریاستی ڈائریکٹر جنرل پولیس اشوک کمار نے میمنٹو پیش کرکے سی ڈی ایس مسٹر راوت کا استقبال کیا اورریورس مائیگریشن، بین الاقوامی بارڈرسیکیورٹی اور دیگر اہم موضوعات پر اتراکھنڈ پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کی بات کہی۔ پروگرام کا انعقاد ابھینوکمار، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل، انتظامیہ نے کیا۔

اس موقع پر نتیش جھا، سکریٹری ہوم، پی وی کے پرساد، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس، پی اے سی / سی آئی ڈی، امیت سنہا، انسپکٹر جنرل پولیس، پی / ایم، وی مروگیشن، انسپکٹر جنرل پولیس، کرائم اینڈ لاء اینڈ آرڈر، اے پی انشومان، انسپکٹر جنرل پولیس، نوٹیفیکیشن اینڈ سیکیورٹی، پورن سنگھ راوت، انسپکٹر جنرل پولیس، ٹریننگ، پشپک جیوتی، انسپکٹر جنرل پولیس، پرسنل سمیت دیگر پولیس افسران موجود تھے۔


یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img