بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
20.2 C
Srinagar

’ملک کو لاک ڈاﺅن سے بچا نا ہے ‘:مودی

عالمی وبا کی ہولناکیاں ،وزیر اعظم کا قوم سے خطاب

دوسری لہر طوفان بن کر آئی ،آکسیجن کی مانگ میں اضافہ ہوا :مودی

مانیٹر نگ ڈیسک

نئی دہلی/ ملک بھر میں عالمی وبا کی ہولناکیاں جاری رہنے اور کورونا کی صورت حال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے ۔اس بیچ وزیر اعظم ہند نریندرا مودی نے دوسری لہر پر پہلی مرتبہ منگلوار کی شب 8بجکر45منٹ پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر طوفان بن کر آئی ۔وزیراعظم نریندر مودی اپنے 23منٹ کے خطاب میں کہا ’ صبر کے ساتھ صحیح اقدامات کرنے پر ہمیں کامیابی ملے گی‘۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ دنوں جو فیصلے کیے گئے اس سے کورونا وباءپرقابوپانے میں اہم رول ادا کرینگے۔

حالیہ دنو ں میں آکسیجن کی کمی ہوئی ہے دراصل آکسیجن کی طلب میں اضافہ ہواہے اسی لیے حکومت نے آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کے اقدامات کیے ہیں۔ جنوری۔فروری کے مقابلہ آج ملک میں دوائوں کی پیدوار میں اضافہ کیاگیاہے دواءساز کمپنیوں کی مدد لی جارہی ہے ہمارا ملک خوش قسمت ہے کہ ہمارے ملک میں ایک مضبو ط فارما انڈسٹری ہے۔ اسپتالو ں میں بستروں کی کمی کو کم کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جارہاہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ دنوں جو فیصلے کیے گئے اس سے کورونا وباءپرقابوپانے میں اہم رول ادا کرینگے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف ملک آجپھر ایک مرتبہ بڑی لڑائی لڑ رہا ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ پہلی لہر کے دوران کچھ وقت تک صورتحال سنبھلی لیکن دوسری لہر طوفان بن کر آئی ۔انہوں نے کہا کہ جن مشکلات کا لوگوں کا سامنا کرنا پڑ ااور کررہے ہیں ،اُس کا انہوں کو(وزیر اعظم ) کو احساس ہے ۔انہوں نے فرنٹ لائن ہیروز اور پولیس وفوج وفورسز کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔وزیر اعظم نے رام نوی اور رمضان میں لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ۔نریندرمودی نے کہا کہ میں اہل وطن سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بحران کی اس گھڑی میں آگے آکر ضرورت مندوں کی مدد کریں۔ صرف خدمت کے عزم کے ساتھ ہی ہم یہ جنگ میں فتح حاصل ہوگی۔

وزیر اعظم نے نوجوان ساتھیوں سے مخاطب ہوکر درخواست کی ہے کہ وہ معاشرے ، محل وقوع اور اپارٹمنٹس میں کوویڈ ڈسپلن کے نفاذ میں مدد کریں۔ اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو حکومتوں کو نہ تو کرفیو اور نہ ہی کنٹینمنٹ زون بنانے کی ضرورت ہوگی۔ لاک ڈائون کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک ٹیم کی کوشش ہے جس کی وجہ سے ہمارا ہندوستان دنیا میں سب سے بڑی ویکسی نیشن مہم شروع کرنے میں کامیاب ہوا ہے جس میں دو انڈیکس ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ویکسی نیشن کے پہلے مرحلے کی رفتار کے ساتھ ، اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ ویکسین زیادہ سے زیادہ علاقوں تک ضرورت مند لوگوں تک پہنچائی جانی چاہئے۔

نریندر مودی نے کہا کہ ویکسی نیشن کے حوالے سے کل ایک اور اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔ یکم مئی کے بعد ، 18 سال سے زیادہ عمر کے ہر فرد کو ویکسین لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔انہوںنے کہا کہ ہندوستان میں جو ویکسین بنائی جائے گی اس کا آدھا حصہ بھی براہ راست ریاستوں اور اسپتالوں کو دیا جائے گا۔وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک کو ایک اور لاک ڈائون سے بچاناہے۔نریندرمودی نے کہا کہ عوام کے تعاون سے کورونا پر قابوپایاجاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستیں حکومتیں بھی آخری اقدام کے طورپر ہی لاک ڈائون نافذ کرنے کا فیصلہ کریں۔ انہوں کہا کہ صبر کے ساتھ صحیح اقدامات کرنے پر ہمیں کامیابی ملے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ دنوں جو فیصلے کیے گئے اس سے کورونا وباءپرقابوپانے میں اہم رول ادا کرینگے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img