جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
20.3 C
Srinagar

کووڈ۔19کی دوسری لہر :جموں وکشمیر میں 50فیصد بازار کھلے رکھنے کا حکم جاری

سری نگرکووڈ۔19کی دوسری لہر بے قابو ہوجانے کے بیچ لیفٹیننٹ گور نر کی انتظامیہ نے ’نائٹ کرفیو ‘ (رات کے کرفیو ) میں توسیع کردی جبکہ ساتھ ہی یہ اعلان بھی کیا کہ اب میونسپل اور شہری بلدیاتی حدود میں صرف50فیصد بازار ہی کھلے رہیں گے ۔

ایل جی انتظامیہ نے جموں کشمیر کے سبھی 20 اضلاع میں شبانہ کرفیو کا نفاذ عمل میں لانے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔اس بات کا اعلان منگل کو مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کیا۔

قابل ذکر ہے کہ9اپریل کو نائٹ کرفیو کا نفاذ چھ اضلاع سرینگر،بارہمولہ ،بڈگام ، اننت ناگ ، کپوارہ، جموں، ادھمپور اورکٹھوعہ اضلاع کی میونسپل حدود میں عمل میں لاتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ اس کا نفاذ رات دس بجے سے صبح چھ بجے تک رہے گا۔آج لیفٹیننٹ گورنر نے اسی طرح کے شبانہ کرفیو کے نفاذ کا اعلان پورے جموں کشمیر کیلئے کیا اور کہا کہ سبھی20 اضلاع میں ان پابندیوں کا اطلاق رات دس بجے سے صبح چھ بجے تک ہوگا۔

اس کے علاوہ حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ (میٹاڈار،منی بس،وغیرہ) کو صرف50 فیصد سواریاں اٹھانے کی ہی اجازت ہوگی۔اس سلسلے میں ضلع سطح کے پولیس افسران کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ اس حکم پر عملدرا آمد یقینی بنائیں۔

بازاروں میں بھی ایک کے بعد دوسرے دن 50 فیصد دکانیں ہی کھولنے کی اجازت ہوگی تاہم اس فیصلے کا اطلاق میونسپل حدود میں آنے والے دکانوں پر ہی ہوگا۔اس ضمن میں ضلع مجسٹریٹوں کو میکانزم تیار کرکے اس پر عملدر آمد کرانے کیلئے کہا گیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img