کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد سزا نہیں بلکہ ہم سب کی ذمہ داری ہے: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد سزا نہیں بلکہ ہم سب کی ذمہ داری ہے: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

سری نگر،/ ضلع مجسٹریٹ سری نگر اعجاز اسد نے لوگوں کو کورونا گائیڈ لائنز پر من و عن عمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ان گائیڈ لائنز پر عمل کرنا کوئی سزا نہیں بلکہ ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر جگہ کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ درج ہو رہا ہے لہٰذا گائیڈ لائنز پر عمل کرنا ضروری ہے جو نہیں کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار یہاں لالچوک علاقے میں پیر کے روز کورونا گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ایک مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا: ‘ہم نے سری نگر میں آج یہ مہم شروع کی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ گاڑیوں میں اووڑ لوڈنگ نہیں ہونی چاہئے اور کوئی بھی شخص ماسک کے بغیر نہیں ملنا چاہئے’۔موصوف ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ کورونا کے مثبت کیسز میں ہر جگہ اضافہ درج ہو رہا ہے لہٰذا ایس او پیز پر عمل درآمد بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا: ‘ایس او پیز پر عمل درآمد کوئی سزا نہیں ہے بلکہ کورونا سے لڑنے کے لئے یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بھی کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر اعجاز اسد نے کہا کہ جب حکومت کوئی ایسا فیصلہ لے گی تو آپ کو بھی معلوم ہوگا اور ہم اس کو سختی سے عمل میں لائیں گے۔ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی کورونا کیسز میں آئے روز اضافہ درج ہو رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.