جموں/ جموں ہوائی اڈے پر منگل سے پروازوں کی آمد روانگی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا۔جموں ہوئی اڈے پر رن وے کی توسیع اور دیگر متعلقہ کاموں کے پیش نظر یہ سلسلہ بند تھا۔
جموں ائر پورٹ کے ڈائریکٹر پی آر بیوریہ نے بتایا کہ 20 اپریل یعنی منگل سے ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشنز دوبارہ بحال ہوں گے اور آخری پرواز کی رونگی 4 بجکر 20 منٹ پر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈے پر روازنہ مختلف ائر لائنز کی 25 پروازوں کی آمد و روانگی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ہوائی اڈے پر صبح کے 7 بجکر 35 پر دلی سے پہلی پرواز کی آمد ہوگی جبکہ شام کے 4 بجکر 20 منٹ پر آخری پرواز سری نگر روانہ ہوگی۔
یو این آئی