ہفتہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۵
25.1 C
Srinagar

کورونا کیسز میں اُچھال، ایس ایم ایچ ایس اسپتال کا شعبہ او پی ڈی بند

سرینگر//کورونا وائرس معاملوں میں تیزی سے اضافہ کے پیش نظر انتظامیہ نے سرینگر کے صدر اسپتال یعنی ایس ایم ایچ ایس کا او پی ڈی شعبہ بند کیا ہے۔ انتظامیہ کے فیصلے کے مطابق اسپتال میں تاہم ایمر جنسی نوعیت کی جراحیاں انجام دی جائیں گی۔

نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق اس ضمن میں فیصلہ پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالیج سرینگر کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں گذشتہ شام لیا گیا۔میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ او پی ڈی شعبہ کو فی الحال بند کیا جائے اور صرف ایمرجنسی نوعیت کے بیماروں کو ہی اسپتال میں داخل کرایا جائے۔
میٹنگ میں اسپتال میں کورونا بیماروں کی بڑھتی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کے ڈیوٹی روسٹر پر بھی غور کیا گیا۔میٹنگ میں اسپتال کے وارڈ نمبرات2,3A,4,18,19,20،ڈرگ اڈکشن مرکز،پیڈ کمروں کو کووڈ وارڈوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ایس ایم ایچ ایس ڈاکٹر نذیر چودھری کے مطابق اسپتال کے260بستروں کو کووڈ بستر قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال میں بیماروں کا رش کافی حد تک بڑھ گیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img