ملک میں کورونا کے ریکارڈ 2.34 لاکھ نئے معاملے

ملک میں کورونا کے ریکارڈ 2.34 لاکھ نئے معاملے

نئی دہلی/ ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) وبا کے قہر میں روز بروز تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک کے مختلف حصوں میں 2.34 لاکھ نئے کیس درج ہوئے ہیں۔

ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 234692 نئے کیس درج ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 45 لاکھ 26 ہزار 609 ہوگئی ہے۔ وہیں اس دوران ریکارڈ 123354 مریض صحتمند بھی ہوئے ہیں جنہیں ماکر اب تک 12671220 مریض کورونا نجات پا چکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے سرگرم معاملے 16 لاکھ کو عبور کرکے 1679740 ہوچکے ہیں۔ اسی دوران مزید 1341 مریضوں کی موت کے ساتھ ، اس بیماری سے اموات کی تعداد بڑھ کر 175649 ہوگئی ہے۔

ملک میں شفا یابی کی شرح 87.23 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح 11.56 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.21 فیصد رہ گئی ہے۔مہاراشٹرا کورونا کے فعال معاملات میں سرفہرست ہے اور ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17996 فعال معاملات کے اضافے کے ساتھ یہ 639642 ہوگئے ہیں۔ اس دوران ، ریاست میں مزید 45335 مریض صحتمند ہوئے ، کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 3004391 تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ مزید 398 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 59551 ہوگئی ہے۔

یو این آئ

Leave a Reply

Your email address will not be published.