اجمیر/ راجستھان میں اجمیر کے گنج تھانہ حلقے میں آج خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ کا نظم و نسق سنبھالنے والی درگاہ کمیٹی کے ایک صفائی اہلکار نے گھر میں پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق خودکشی کرنے والے سرتاج خان (52) گنج تھانہ حلقے کے پھائی ساگر روڈ چامُنڈا ماتا مندر کے پاس کسی کلاوتی دیوی کے مکان میں کرائے پر رہتا تھا اور فی الحال درگاہ کمیٹی کے تحت کایڑ آرام گاہ پر اس کی ڈیوٹی تھی لیکن بتایا جا رہا ہے کہ وہ درگاہ منتظمہ کمیٹی کے دباؤ میں ذہنی طور پر متاثر تھا۔
پولیس کو ہلاک ہونے والے کے پاس سے ایک اہم سوسائڈ نوٹ بھی ملا ہے جس میں اس نے واضح طور پر وجہ ظاہر کرتے ہوئے ایک شخص کا ذکر کیا ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ پڑتال میں سرگرم ہے۔
یو این آئی