جمعہ, جولائی ۱۱, ۲۰۲۵
19.1 C
Srinagar

امریکہ،برازیل میں کووڈ ۔19 سے  لاکھوں ہلاکتیں

امریکہ میں اس کے وائرس سے اب تک 5.65 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک

واشنگٹن/ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے شدید طور سے دوچار امریکہ میں اس کے وائرس سے اب تک 5.65 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ میں اس وبا نے شدید شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک اس سے تین اعشاریہ ایک چار کروڑ سے زیادہ افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار 283 ہوگئی ہے ، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3،14،95،164 ہوگئی ہے۔

امریکہ کی نیو یارک ، نیو جرسی اور کیلیفورنیا جیسی ریاستیں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی 51،418 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک نیو جرسی میں 25،053 ، کیلیفورنیا میں 60،802 ، ٹیکساس میں 49،441 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، جبکہ فلوریڈا میں 34،238 ، الینوائے میں 23،896 ، مشی گن میں 17،817 ، میساچوسیٹس میں 17،432 ، اور پنسلوانیا میں کورونا سے 25،546 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ملک میں کورونا ویکسینیشن مہم بھی بڑے پیمانے پر چل رہی ہے۔

برازیل میں کووڈ ۔19 سے 3.65 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک

برازیلیا/ جان لیوا وبا کوروبا وائرس ’کووڈ19‘ سے بری طرح متاثربرازیل میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران اس کے وائرس سے 3،560 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار 444 ہوگئی ہے۔

برازیل کی وزارت صحت نے جمعرات کی رات دیر گئے یہ اطلاع دی۔ گزشتہ 24 گھنٹو کے دوران برازیل میں کورونا انفیکشن کے 73،174 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1،37،46،681 ہوگئی ہے۔ برازیل میں صحت کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر منہدم ہوچکا ہے اور اسپتالوں میں صورتحال انتہائی خراب ہے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں برازیل امریکہ اور ہندوستان کے بعد تیسرے نمبر پر ہے ، جبکہ مرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے برازیل امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img