ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
23.7 C
Srinagar

جموں وکشمیر وقف بورڈمساجدمیں کووڈ۔19کےاصولوں کی خلاف ورزی کرنےوالوں پرعائد کرےگاجرمانہ

جموں و کشمیر وقف بورڈ کی جانب سے منعقدہ ایک اجلاس میں کہا گیا ہے کہ ’وقف بورڈ یقینی بنائے گا کہ وقف بورڈ کے زیر انتظام آنے والی مساجد میں کووڈ۔19 ایس او پی پر عمل آوری ہو۔
  • سرکاری دستاویزات کے مطابق رواں ماہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہونے کے ساتھ ہی جموں و کشمیر وقف بورڈ کو مساجد میں کووڈ۔19 اسٹینڈرڈ آپریٹنگ طریقہ کار کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانہ عائد کرنے کے احکام دئیے گئے۔جموں و کشمیر وقف بورڈ کی جانب سے منعقدہ ایک اجلاس میں کہا گیا ہے کہ ’وقف بورڈ یقینی بنائے گا کہ وقف بورڈ کے زیر انتظام مساجد میں کووڈ۔19 ایس او پی کی پیروی کی جائے گی‘۔اس کے علاوہ سکریٹری ریڈ کراس مساجد میں کووڈ۔19 کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ عائد کرنے کے لئے وقف بورڈ کو رسید کی کتابیں فراہم کی جائے گی۔ جس میں جرمانے کے اندراجات ہوں گے‘۔

جموں وکشمیر میں بدھ 14 اپریل 2021 سے رمضان 1442 ہجری منایا جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ گذشتہ ہفتے رمضان المبارک سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دینے سے کے ضمن میں کشمیر کے ڈویژنل کمشنر  کے پول کے زیر صدارت ایک اجلاس کے دوران کیا گیا تھا۔اجلاس کے دوران وقف بورڈ کو رمضان کے مہینے میں کن اقدامات کی ضرورت ہے؟ اس کے بارے میں تفصیلی طور پر گفتگو کی گئی اور اسی دوران ایک لائحہ عمل بھی مرتب کیا گیا۔

حکومت نے بورڈ کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ وہ مساجد میں نماز کے لئے آنے والوں کو ماسک کی دستیابی کو یقینی بنائے۔ وقف کو کووڈ۔19 پروٹوکول کے نفاذ کے لئے متعلقہ میڈیکل افسران کی تعیناتی کی ہدایت دی گئی ہے۔گذشتہ کئی دنوں سے جموں وکشمیر میں روزانہ کووڈ۔19 کے کیسوں میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ اتوار کے روز کووڈ۔19 کی وجہ سے پانچ نئی اموات ہوئی۔ جس کے ساتھ ہی کل اموات کی تعداد ایک ہزار سے بھی بڑھ گئی ہے۔

صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ ہفتے کے روز یہاں 1005 کیس سامنے آئے ہیں۔ جو کہ گذشتہ برس 2 اکتوبر کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔ جس کے بعد مرکز کے زیر انتظام اس علاقہ میں کورونا کیسوں کی کل تعداد 1,37,475 ہوگئی ہے۔پچھلے چار دن سے یہاں 800 سے زیادہ کیس ریکارڈ کیے گئے، جو چھ ماہ میں روزانہ کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ یہاں چھ تازہ اموات بھی ریکارڈ کیں گئیں ہیں۔ جس میں سے ایک کشمیر میں اور پانچ جموں ڈویژن میں۔ اس کے علاوہ اموات کی مجموعی تعداد 2،029 ہوگئی۔

جموں و کشمیر میں 12 ستمبر 2020 کو کورونا کے 1,698 کیس ریکارڈ کیے گئے تھے۔ جب کہ 2 اکتوبر عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی کیسوں کی تعداد 1,090 تھی۔جموں و کشمیر کے محکمہ صحت سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ماہ رمضان کے دوران کووڈ 19 کے حفاظتی اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے لوگوں کو ضروری ہدایات دیں۔وسطی علاقوں میں ڈپٹی کمشنروں اور صحت کے عہدیداروں نے رمضان المبارک کے دوران ایس او پیز کی مناسب پابندی کے ساتھ ساتھ ویکسینیشن ڈرائیوز کے سلسلے میں علما سے مدد حاصل کی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img