واشنگٹن/ریو ڈی جنیریو، نئی دہلی،13 اپریل (یواین آئی) جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘ سے دنیا کا کوئی خطہ محفوظ نہیں ۔اس موذی وبا سے مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ لگاتار جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 72 لاکھ 78 ہزار 679 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 29 لاکھ 59 ہزار 324 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 38 لاکھ 46 ہزار 877 مریض اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز میں زیر علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے ایک لاکھ 3 ہزار 903 کی حالت تشویش ناک جبکہ 11 کروڑ 4 لاکھ 72 ہزار 478 کورونا مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے ہونے والی ہلاکتوں کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکہ اب بھی پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 76 ہزار 298 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس جان لیوا وبا بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 19 لاکھ 90 ہزار 143 ہو چکی ہے۔
یواین آئی