ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
34.6 C
Srinagar

رام بن میں کشمیر شاہراہ پر پنجاب کا ٹرک ڈرائیور بظاہر حرکت قلب بند ہونے سے فوت

جموں/ صوبہ جموں کے ضلع رام بن میں ڈگڈول علاقے کے نزدیک کشمیر شاہراہ پر گذشتہ شب پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرک ڈرائیور کی بظاہر حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع رام بن کے ڈگڈول علاقے کے نزدیک سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر گذشتہ شب ایک ڈرائیور نے اپنی ٹرک سڑک کے ایک طرف کھڑا کی تھی کہ اچانک سینے میں شدید درد ہونے کے بعد اس کی موت واقع ہوئی۔

متوفی ڈرائیور کی شناخت درشن سنگھ ساکن امرتسر پنجاب کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ڈرائیور کو اگرچہ اس کے ساتھی ڈرائیورں نے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔

دریں اثنا ایس ایچ او رام بن پردیپ شرما نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق ڈرائیور کی موت حرکت قلب بند ہونے سے واقع ہوئی ہے تاہم اس کے ساتھی ڈرائیوروں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img