کولگام اور بجہاڑہ میں سیکیورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان جھڑپیں شروع

کولگام اور بجہاڑہ میں سیکیورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان جھڑپیں شروع

کولگام /بجبہاڑہ/کولگام کے ہادی پورہ اور سمتھن بجبہاڑہ اننت ناگ میں سیکیورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان دو الگ الگ جھڑپیں شروع ہوئیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے دونوں مذکورہ بالا علاقوں میں فوج وفورسز نے جنگجوئوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات ملنے کی بنیاد تلاشی کارروائیاں شروع کیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں علاقوں میں طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ جاری ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔یاد رہے کہ شوپیان اور ترال میں گزشتہ  روز دو الگ الگ جھڑپوں میں عسکری کمانڈر سمیت سات جنگجو جاں بحق ہوئے تھے جبکہ معرکہ آرائیوں میں فوجی افسر سمیت متعدد اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔تازہ جھڑپوں کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.