دارالخیر کی جانب سے آگ متاثرین میں امداد تقسیم

دارالخیر کی جانب سے آگ متاثرین میں امداد تقسیم

سرینگر/دارالخیر میرواعظ منزل نے گزشتہ دنوں شہر سرینگر کے  ہفت چنارکے میں بھیانک آتشزدگی  کی واردات میں جناب غلام محمد شیخ کی جواں سال اہلیہ اورکمسن فرزند محمد عباس شیخ جھلس کر جاں بحق ہو گئےتھے اور اس سانحہ میں مزید 6 کنبے زد میں آگئے تھے  پر گہری فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دارالخیر میرواعظ منزل نے ان متاثرین کی فوری مدد اور باز آبادکاری پر زور دیا ہے ۔

اس دوران آج دارالخیر میرواعظ منزل  سرینگر کے نظر بند رکھے گئے سرپرست اعلیٰ جناب میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمرفاروق کی ہدایت پر ایک وفدنے جس کی قیادت دارالخیر کے رکن جناب مفتی غلام رسول سامون صاحب کررہے تھے ہفت چنار سرینگر جاکر متاثرہ کنبوں  میں چاول ، آٹا،کمبل اور کچن کٹ(Kitchen kit) وغیرہ اور بنیادی ضروریات کی چیزیں بطور امداد پیش کیں اور ان کے ساتھ دارالخیر کی جانب سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔
اس موقعہ پر دارالخیر میرواعظ منزل نے یہ بات پھر دہرائی ہے کہ ملت کشمیر اس حقیقت سے باخبر ہیں کہ دارالخیر میرواعظ منزل اپنے قیام کی مدت سے لیکر آج تک برابر اپنے مخلصین کی مالی اور جنسی معاونت سے برا بر آفات سماویہ و ارضیہ کے دوران بلا امتیاز مذہب و ملت متاثرین کی حتی المقدور امداد اور بحالی کیلئے اپنی کوششوں میں مصروف عمل ہے ۔

اس ضمن میں دارالخیر میرواعظ منزل نے اہل ثروت حضرات سے ماضی کی طرح اس ملی ادارے کی ہر ممکن مدد اور معاونت کی اپیل دہرائی ہے تاکہ امدادی کام جاری رکھا جاسکے

Leave a Reply

Your email address will not be published.