کولکاتہ/میڈیا رپورٹَس کے مطابق مغربی بنگال انتخابات میں چوتھے مرحلے کے انتخابات کے دوران سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس کی مبینہ فائرنگ کے دوران چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ، یہ واقعہ کوچ بہارضلع میں سیتاکولچی بلاک ماتھابھنگا جورپاٹکی علاقے میں پیش آیا۔
خبر رساں ادارے پی ٹی آئی (PTI ) کے مطابق ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سیتاکولچی (Sitakulchi) میں سی آئی ایس ایف CISF نے اپنے اوپر حملے کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر فائرنگ کردی جس میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر لکھے جانے تک ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔
اس واقعے کے بعد ، ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے ٹویٹ کیا اور کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا نے کوچ بہار میں فائرنگ کی جس میں 4 دیہاتی ہلاک ہوگئے۔ کیا یہ آپ کی نگرانی میں یہ ہوتا ہے الیکشن کمیشن ؟ آپ ذمہ دار ہیں۔ الیکشن ہاؤس میں بیٹھے ان کٹھ پتلیوں سے پوچھنا جو مودی شاہ کی افواج کو قابو کرنے میں ناکام ہیں۔
مغربی بنگال کی سی ایم ممتا بنرجی نے کہا کہ "سی آر پی ایف نے آج سیتل کوچی (کوچ بہار) میں 4 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ صبح ایک اور موت واقع ہوئی۔ سی آر پی ایف میری دشمن نہیں ہے، لیکن وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایک سازش کی جاری ہے اور آج کا واقعہ اس کا ثبوت ہے۔





