ملک میں کورونا کےسرگرم کیسز کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز

ملک میں کورونا کےسرگرم کیسز کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز

نئی دہلی ،/ ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) وبا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور ہفتے کے روز ایکٹو کیسز کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 67،023 بڑھ کر 10،46،631 ہو گئے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 1،45،384 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 32 لاکھ پانچ ہزار 926 ہوگئی ہے۔

وہیں اس عرصے کے دوران 77،567 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جس سے اب کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 1،19،90،859 ہو گئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 67،023 بڑھ کر 10،46،631 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 794 مریضوں کی موت ہونےسے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 1،68،436 ہوگئی ہے ۔ ملک میں شفایابی شرح جزوی طور پر کم ہو کر 90.80 فیصد اور ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 7.93 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.28 فیصد رہ گئی ہے

مہاراشٹر کورونا کے ایکٹو کیسز کے معاملے میں سرفہرست ہے اور ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 13،301 بڑھ کر 5،36،063 ہو گئے ۔ اس عرصے کے دوران ریاست میں مزید 45،391 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2695148 ہو گئی ہے ، جبکہ مزید 301 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 57329 ہوگئی۔

یواین آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.