بدھ, جولائی ۱۶, ۲۰۲۵
20 C
Srinagar

راجیہ سبھا ممبران کو ایوان کی وقار کے مطابق میں برتاؤ کرنا چاہئے: نائیڈو

نئی دہلی/ راجیہ سبھا کے اسپیکر اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے پارلیمنٹ کے ارکان سے ایوان کے وقار کے مطابق برتاؤ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان قومی مفاد اور عوامی بہبود کے متعدد امور کا گواہ رہا ہے۔
مسٹر نائیڈو نے سنیچر کو یوم راجیہ سبھا کے موقع پر یہاں جاری پیغام میں کہا کہ ایوان نے اپنے سنجیدہ بحث و مباحثے کے ذریعہ قوم کی تعمیر میں تعاون کیا ہے۔
اسپیکر نے کہا کہ آج تین اپریل کے دن ہی 1952 میں ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا، راجیہ سبھا کی تشکیل ہوئی تھی۔ تب سے اب تک یہ ایوان قومی مفاد اور عوامی فلاح کے موضوعات پر متعدد بار معنی خیز بحث کا گواہ رہا ہے، اپنی روشن خیال بحث سے قوم کی ترقی میں تعاون کرتا رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ کاؤنسل آف اسٹیٹس کی حیثیت سے یہ ایوان ملک کے جمہوری وقار پر ثابت قدم رہا ہے اور ملک کے وفاقی ڈھانچے کی عکاسی کرتا ہے۔

مسٹر نائیڈو نے کہا ’’آج کے موقع پر میں راجیہ سبھا کے تمام معزز ممبران سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس ایوان بالا کے وقار کے مطابق ، بحث میں اپنا مثبت تعاون دیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img