جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

شوپیاں کے امام صاحب علاقے میں بینک محافظ سے رائفل چھیننے کی کوشش ناکام، ایک گرفتار

سری نگر/جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے امام صاحب علاقے میں ہفتے کے روز نا معلوم افراد نے جموں وکشمیر بینک کی ایک شاخ کے محافظ سے 12 بور رائفل چھیننے کی کوشش کی۔’

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع شوپیاں کے امام صاحب علاقے میں ہفتے کے روز مشتبہ جنگجوؤں نے جموں وکشمیر بینک کے ایک محافظ سے 12 بور رائفل چھیننے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بر وقت کارروائی کرکے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک شخص کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔


قابل ذکر ہے کہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں ماہ مارچ کے دوران نامعلوم افراد کے ہاتھوں ’بینک ڈکیٹی‘ کے تین واقعات پیش آئے جن میں لاکھوں روپیے لوٹے گئے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img