جمعرات, جولائی ۱۷, ۲۰۲۵
20.4 C
Srinagar

جنوبی ضلع شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم

سری نگر،3 اپریل:جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے جنگل میں ہفتے کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیا تصادم چھڑ گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے ضلع شوپیاں کے سیڈو اور ہرپورہ کے درمیان جنگل کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپنے جنگجوؤں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک تصادم جاری تھا۔ذرائع کے مطابق محاصرے میں چار سے پانچ جنگجو پھنسے ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ جنوبی کشمیر کے ہی ضلع پلوامہ میں گذشتہ روز ایک تصادم کے دوران تین جنگجو ہلاک ہوئے تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img