بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
14.4 C
Srinagar

سوپور میں فائرنگ :کونسلر ،ایس پی او ہلاک ،شہری زخمی

سوپور /شمالی ضلع بارہمولہ کے ایپل ٹاﺅن سوپور میں مشتبہ جنگجوﺅں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک کونسلر اور ایس پی او ہلاک جبکہ ایک شہری زخمی ہوا ۔خبر رساں ادارے جی این ایس کے مطابق سوپور میں میونسپل کونسلروں کی میٹنگ کے دوران مشتبہ جنگجوﺅں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کونسلر ریاض احمد پیر ولد غلام نبی پیر ساکنہ نگلی سوپور ،ایس پی او شفاعت نذیر خان ولد نذیر احمد ساکنہ منڈجی سوپور اور عام شہری شمس الدین پیر ولد غلام محمد پیر شدید زخمی ہوئے ۔

زخمیوں کو فوری طور پر علاج ومعالجہ کی خاطر اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں کو نسلر اور ایس پی او زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے ۔زخمی شہری کو بہتر علاج ومعالجہ کی خاطر سرینگر منتقل کیا گیا ۔بلاک میڈیکل افسر ڈاکٹر ردینہ نے ریاض احمد اورایس پی او کی ہلاکت اور شمس الدین کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ۔

حملے کے فوراً بعد پولیس وفورسز نے علاقے کا محاصرہ کیا اور حملہ آﺅروں کی تلاش شروع کردی ۔(مزید تفصیلات کا انتظار)

Popular Categories

spot_imgspot_img