منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

پٹن میں ریلوے ٹریک کے نزدیک عدم شناخت لاش بر آمد

سری نگر/ شمالی کشمیر کے قصبہ پٹن کے زانگام علاقے میں ریلوے ٹریک کے نزدیک جمعے کی صبح ایک بوسیدہ لاش پائی گئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پٹن کے زانگام گاؤں میں ریلوے ٹریک کے نزدیک جمعے کی صبح مقامی لوگوں نے ایک لاش کو دیکھا اور اس کے متعلق پولیس کو فوراً مطلع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ان کا کہنا تھا کہ لاش کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img