سری نگر،24 مارچ : وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں دوران شب تین گاڑیوں کے گم ہونے کے بعد الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گاندر بل کے گنڈ علاقے میں منگل کی شام تین افراد نے تین الگ الگ مقامات پر اپنی گاڑیوں کو کھڑا رکھا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ گاڑیوں کے مالکوں نے کچھ وقت گذرنے کے بعد ہی دیکھا کہ گاڑیاں غائب ہیں جس پر انہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ گاڑیاں گم ہونے پر علاقے میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور بڑے پیمانے پر ان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
یو این آئی۔
