منگل, اپریل ۲۲, ۲۰۲۵
19.1 C
Srinagar

وزیر اعظم نریندر مودی کا اپنے پاکستانی ہم منصب کے نام مکتوب صحیح سمت میں اٹھایا جانے والا قدم ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر،24 مارچ :  پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے وزیر اعظم نریندر مودی کا اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کے نام مکتوب کو صحیح سمت میں اٹھایا جانے والا قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا عمل بحال ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے بھی کہا تھا کہ دوستوں کا بدلا جا سکتا ہے لیکن ہمسایوں کو نہیں۔
موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا جو انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اپنے پاکستانی ہم منصب

عمران خان کے نام ’یوم پاکستان‘ کے موقع پر ارسال کئے گئے خط کے رد عمل میں کیا۔
محبوبہ مفتی نے اپنے ٹویٹ میں کہا: ’وزیر اعظم مودی کا اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ رابطہ کرنا صحیح سمت میں اٹھایا جانے والا ایک قدم ہے۔ جیسا کہ واجپائی جی نے بھی کہا تھا کہ دوستوں کو بدلا جا سکتا ہے لیکن ہمسایوں کو نہیں۔ مجھے امید ہے کہ اس اقدام سے دونوں

ممالک کے درمیان بات چیت کا عمل شروع ہوگا کشمیر کو مرہم کی ضرورت ہے‘۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ’یوم پاکستان‘ کے موقع پر اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کو ایک خط ارسال کیا ہے جس

میں کہا گیا ہے کہ بھارت پاکستانی عوام سے خوشگوار تعلقات کا خواہشمند ہے۔
قبل ازیں پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجواہ نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کو مسائل کے حل کے لئے بات چیت کا عمل شروع

کرنا چاہئے۔
سیاسی مبصرین اس خط کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری ہونے کی نوید تصور کرتے ہیں۔
یو این آئی. ا

Popular Categories

spot_imgspot_img