اتوار, اپریل ۲۰, ۲۰۲۵
11.5 C
Srinagar

بارہمولہ کے چندوسہ میں زمین کھسکنے سے کئی میوہ باغ تباہ

سری نگر، 23 مارچ : شمالی ضلع بارہمولہ کے چندوسہ علاقے میں زمین کھسکنے سے کئی میوہ باغ تباہ ہو گئے ہیں۔
مقامی لوگوں نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ چندوسہ کے ناری بل علاقے میں حالیہ بارشوں سے قریب نصف کلو میٹر زمین کھسک گئی جس کے نتیجے میں کئی میوہ باغوں کا نام و نشان مٹ گیا۔
انہوں نے کہا کہ ان میوہ باغوں پر کئی کنبوں اور دیگر مزدور پیشہ لوگوں کی روزی روٹی کا انحصار تھا جو ختم ہو گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے نقصان کا جائزہ لینے کے لئے ابھی تک کوئی بھی افسر جائے موقع پر نہیں آیا۔
مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ جائے موقع پر پہنچ کر نقصان کا جائزہ لیں اور ضروری اقدامات اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ ان باغات سے سیب و دوسرے میوؤں کی زائد از 15 ہزار پیٹیاں وادی اور ملک کے دوسرے حصوں میں پہنچتی تھیں جن سے باغ مالکان کے گھر بھی چلتے تھے اور اس سے وابستہ تاجروں کا روز گار بھی چلتا تھا۔

یو این آئی ای

Popular Categories

spot_imgspot_img