بدھ, نومبر ۱۹, ۲۰۲۵
14.3 C
Srinagar

شوپیاں میں مسلح تصادم، 4جنگجو ہلاک، تلاشی آپریشن جاری

سری نگر، 22 مارچ: جنوبی ضلع شوپیاں کے مانی ہل میں ایک شبانہ مسلح تصادم کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ چار جنگجو ہلاک ہوئے ہیں اور تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔
جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں کے مانی ہل میں تصادم کے دوران کالعدم جنگجو تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ چار جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جنگجوؤں کی تحویل سے اسلحہ و گولہ باردو کے علاوہ کچھ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد ہوا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے اور مہلوک جنگجوؤں کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔
دریں اثنا ایک فوج نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مانی ہل تصادم میں چار جنگجو مارے گئے اور ان کی تحویل سے ایک 47 رائفل اور دو پستول بر آمد کئے گئے۔
بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق تصادم کے دوران ایک فوجی جوان بھی زخمی ہوا ہے تاہم سرکاری سطح پر ابھی اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
قبل ازیں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے مانی ہل میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات دیر گئے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود جنگجوئوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابطہ طور تصادم شروع ہوا۔
یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img