سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قاضی گنڈ میں ایک تیز رفتار ٹریک زیر نمبر JK22B – 4365 نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس کے ایک اسسٹننٹ سب انسپکٹر کو کچل کر ابدی نیند سلا دیا جب انہوں نے ٹرک کو بانی گام میں رکنے کا اشارہ کیا۔
متوفی پولیس افسر کی شناخت محمد شفیع بٹ ولد محمد رمضان بٹ ساکن شابگس اننت ناگ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا ایس ایچ او قاضی گنڈ ریشی ارشاد نے کہا کہ واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور جائے واردات سے فرار ہوا تاہم پولیس کی ایک پارٹی نے اس کا تعاقب کرکے کچھ کلو میٹر کی دوری پر اس کو ٹرک سمیت دھر لیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔
یو این آئی ۔
