متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 20 مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بعد ازاں تین روز تک ہلکے درجے کی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 21 سے 23 مارچ تک برف و باراں متوقع ہے جس میں 22 مارچ کو موسم زیادہ ہی خراب رہ سکتا ہے۔
دریں اثنا وادی میں بدھ کے روز موسم خشک مگر زیادہ تر ابر آلود ہی رہا تاہم دن میں درجہ حرارت بہتر رہنے کی وجہ سے لوگوں نے گرمی کے لئے کانگڑیوں اور گرمی کے الیکٹرک آلات کو استعمال کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔
خوشگوار موسم کے چلتے وادی کے باغوں، پارکوں، میدانوں، چراگاہوں اور مرغزاروں میں نوع بہ نوع پھولوں کی کلیاں کھل گئی ہیں جن سے وادی کی رونق دو بالا ہوئی ہے۔
بہار نو سے لطف اندوز ہونے کے لئے مغل باغوں بشمول شالیمار، نشاط، چشمہ شاہی میں سیاحوں کے رش میں روز افزوں اضافہ درج ہو رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جاری۔ یو این آئی۔ ا
