اتوار, جولائی ۱۳, ۲۰۲۵
25.2 C
Srinagar

جموں و کشمیر پولیس کا 4 نوجوانوں کو جنگجوئوں کی صفوں میں شامل ہونے سے روکنے کا دعویٰ

سری نگر، 16 مارچ :جموں وکشمیر پولیس نے وسطی کشمیر کے دو مختلف اضلاع سے 4 نوجوانوں کو جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرنے سے باز رکھنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے منگل کے روز وسطی ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے دو کمسن لڑکوں کو جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرنے سے باز رکھتے ہوئے انہیں کونسلنگ کے بعد اپنے اہلخانہ کے حوالے کر دیا۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بڈگام پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ان دو کمسن لڑکوں کو جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال سے پکڑ کے اپنے اہلخانہ کے حوالے کر دیا۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ دونوں لڑکے 14 مارچ کو گھروں سے نکلے تھے اور ان کو سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانی ہینڈلرس نے متاثر کیا تھا۔
ادھر پولیس ذرائع کے مطابق وسطی ضلع گاندربل کے بٹونی اور کرہامہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں، جو جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت کرنے کے لئے گھروں سے نکلے تھے، کو واپس اپنے گھر لایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان نوجوانوں کے والدین اپنے بچوں کی خفیہ سرگرمیوں سے بے خبر تھے۔
انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی ایسی سرگرمیوں کے بارے میں پولیس کو مطلع کریں تاکہ انہیں کونسلنگ کے ذریعے قومی دھارے میں واپس لایا جا سکے۔
دریں اثنا ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘گاندربل پولیس نے بٹونی اور کرہامہ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو واپس اپنے اپنے گھر لانے میں کامیاب ہوئی ہے جو جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت کرنے کے لئے گھروں سے نکلے تھے۔ والدین اپنے بچوں کی ان خفیہ سرگرمیوں سے بی خبر تھے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img