ہفتہ, جولائی ۱۹, ۲۰۲۵
23.3 C
Srinagar

شیوراتری کے تہوار پر گنگا نہانے گیئں دو بچیاں ڈوب گئیں

پرتاپ گڑھ، 11 مارچ :  اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے ستّر کلومیٹر مسافت پر تھانہ مانکپور علاقے کے دریائے گنگا میں جمعرات کو شیوراتری تہوار پر نہانے گئی دو بچیاں ڈوب گئیں۔
ایس ایچ او سبھاش یادو نے بتایا کہ علاقے کے انتہ موء گاوں کی سنگیتا عرف رادھا (12) بنت انمول بھارتی ،بیگم (13) بنت پرتاپ ،انجلی (12) و خوشی سمیت چاروں بچیاں آج مہا شیوراتری تہوار کے سبب جل چڑھانے سے قبل شاہاباد گھاٹ دریائے گنگا میں نہانے گئی تھیں جہاں نہانے کے دوران گہرے پانی میں جانے سے چاروں ڈوبنے لگی تو غوطہ خوروں نے خوشی انجلی کو تو نکال لیا لیکن سنگیتا اور بیگم دونوں بچیاں ڈوب گئیں۔غوطہ خور دونوں بچیوں کی لاشیں تلاش کر رہے ہیں ۔
یو این آئی۔ 

Popular Categories

spot_imgspot_img