اجمیر، 11 مارچ : راجستھان کے اجمیر ضلع کے کشن گڑھ سب ڈویژن کے روپن گڑھ تھانہ پولس نے آج پانچ نوجوانوں کو گرفتار کیا جو زندہ سمادھی لے رہے تھے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ جگدیش چندر شرما کی ہدایت پر روپن گڑھ تھانہ علاقے کے گرام پنیر میں کرتب (کھیل) دکھانے والے زمین میں گڈھا کھود کر زندہ سمادھی لینے کے لئے تیار کھڑے ہیں۔ اس اطلاع پر پولیس آفیسر کنورپال سنگھ جائے واقع پر پہنچے اور پانچوں کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں سے تین کا تعلق ضلع سیکر کے نیم پولیس اسٹیشن سے ہے۔ ان میں وکاس مالی (19) ، سنجے کمار یوگی (30) ، منوج کمار مینا (27) کے علاوہ پال کے رہنے والے بنواری مالی (32) اور ہریانہ کے مہندر گڑھ تھانہ نارنول کے رہنےو الے موہن مہاجن (38) شامل ہیں۔ پولیس نے پانچوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یواین آئی۔
