منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
24.6 C
Srinagar

ڈاکٹروں کے ایک گروپ کا سری نگر میں احتجاج

سری نگر،5 مارچ:  ڈاکٹروں کے گروپ نے جمعے کے روز یہاں پر یس کالونی میں جمع ہو کر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج درج کیا۔
احتجاجیوں ڈاکٹروں نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے جن پر انگریزی زبان میں ’ہماری ساتھ سوتیلی ماں کا برتاؤ بند کرو، ’ہم انصاف چاہتے ہیں‘ جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔
ان کا الزام تھا کہ ان کی پوسٹنگ جموں صوبے کے دور دراز علاقوں میں جان بوجھ کر کی گئی ہے۔
اس موقع پر ایک احتجاجی ڈاکٹر نے کہا کہ ہمیں صوبہ جموں کے دور دراز علاقوں میں تعینات کیا جا رہا ہے جبکہ وہاں کے ڈاکٹروں کو کشمیر کے دور دراز علاقوں میں نہیں بھیجا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا: ’ہمیں صوبہ جموں کے دور دراز علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے لیکن جموں صوبے کے ڈاکٹروں کو کشمیر کے دور دراز علاقوں میں کیوں بھی تعینات کیا گیا ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں میں کام کرنے پر ہمیں اعتراض نہیں ہے لیکن ہمیں ہی جموں صوبے کے دور دراز علاقوں میں کیوں بھیجا جا رہا ہے جبکہ ہمارے لسٹ سے قبل جو دو لسٹ نکالے گئے ان کے لئے ایسا نہیں کیا گیا۔
موصوف ڈاکٹر نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کی خدمت کریں لیکن اگر ہماری ذمہ داری جموں کے لوگوں کی خدمت کرنا ہے تو جموں صوبے کے ڈاکٹروں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر کے لوگوں کی خدمت کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں 210 پوسٹس خالی پڑے ہیں اس کے باوجود بھی ہمیں کشمیر سے باہر بھیجا جا رہا ہے۔
یو این آئی –

Popular Categories

spot_imgspot_img