رائے بریلی:05مارچ: اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے جگت پور علاقے میں آج تیز رفتار ٹرک کے اسکوٹی سواروں کو روند دینے سے ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق آج صبح تقریبا 10بجے جگت پور علاقے کے پورے اچھاسنگھ کے پوروا کے نزدیک ایک تیز رفتار ٹرک نے اسکوٹی کو ٹکر ماردی۔اس حادثے میں ممتا(22)کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اس کے والدین شدید طور سے زخمی ہوگئے جنہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
گداگنج سے اسکوٹی سوار آرہے تھے۔اسی دوران آمنے سامنے کی ٹکر میں اسکوٹی سوار اس کی زد میں آگئے۔ ٹرک ڈرائیور نے اپنی گاڑی کو دائیں جانب موڑنے کی کوشش کی لیکن ممتا ٹرک کی زد میں آگئی جس میں اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ٹرک پکڑاگیا ہے جبکہ ڈرائیور اور کلینر موقع سے فرار ہوگئے۔
یواین آئی۔
