سونیپت،02مارچ: ہریانہ میں سونیپت کے چڑانا گاؤں پر منگل کو ہریانہ روڈویز کی بس سے اتر رہے دو لوگوں کو پیچھے سے آرہے ٹرک نے کچل دیا جس سے ان کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی۔
موصول اطلاع کے مطابق آج صبح گاؤں چڑانا کے بس اڈے پر ہریانہ روڈویز کی بس سے اتری دو سواریوں کی پیچھے سے آرہے ایک بے قابو ٹرک کی زد میں آنے سے موقع پر موت ہوگئی۔ ہلاک شدگان میں سے ایک ہی پہچان منجیت (32) رہنے والے گاؤں شامڑی، ضلع سونیپت اور دوسرے کی سنجیت (25) رہنے والے مظفرپور،بہار کے طورپر ہوئی۔ منجیت ریلوے میں نوکری کرتا تھا اور آج کل اس کی ڈیوٹی پنجاب کے ویاس میں چل رہی تھی۔ وہ چھٹی لے کر گھر لوٹ رہا تھا۔ وہیں سنجیت چڑانا کی ایک فیکٹری میں کام کرتا تھا کئی مہینے کی چھٹی بتاکر واپس کام پر لوٹ رہا تھا۔
حادثے کے بعد ٹرک پلٹ گیا۔ جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کےلئے سرکاری اسپتال بھجوا دیا اور معاملہ درج کرکے ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔
یواین آئی۔
