اورئیا میں نابالغ کے ساتھ عصمت دری کرنے والا گرفتار

اورئیا میں نابالغ کے ساتھ عصمت دری کرنے والا گرفتار

اورئیا ،02 مارچ:  اترپردیش میں ضلع اورئیا کے دبیاپور علاقے میں نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری اسے پاسکو ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا۔
پولیس ذرائع نے منگل کو یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ دبیاپور علاقے کی رہنے والی ایک خاتون نے اتوار کو تھانے میں درج کرائی رپورٹ میں کہا تھا کہ گزشتہ رات اس کی 11 سالہ نابالغ بیٹی گھر میں سورہی تھی ،اسی دوران گاؤں کا ہی بھولے گھر میں گھس آیا اور اس کی بیٹی کے ساتھ عصمت کرنے لگا ۔شور و غل سن کر گھر کے لوگ جاگ گئے تو ملزم جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے بھاگ گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے آج ملزم بھولے کو گرفتار کرکے پاسکو ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا ہے۔
یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.