جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
22.4 C
Srinagar

موجودہ مرکزی سرکارغریبی کی بجائےغریبوں کو ہٹا رہی ہے: جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی

جموں، 2 مارچ:  جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی نے منگل کے روز یہاں ایندھن کی مہنگائی کے خلاف احتجاج درج کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سرکار غریبی کی بجائے غریبوں کو ہٹا رہی ہے۔احaتجاجی ایندھن کی مہنگائی کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔
اس موقع پر پارٹی کے سینئر لیڈر ہرش دیو سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ جب سے بی جے پی کی سرکار آئی ہے تب سے پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ درج ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران اس پارٹی کے لیڈران بڑے بڑے دعوے کرتے تھے کہ پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں کمی ہوگی لیکن زمینی سطح پر اس کے برعکس ہو رہا ہے۔
موصوف لیڈر نے کہا: ’جس طرح موجودہ مرکزی سرکار میں لوگوں کو ستایا جا رہا ہے ایسا لگتا ہے کہ اس سرکار کے اندر غریبی کو نہیں بلکہ غریبوں کو دور کیا جا رہا ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ہر طرف ہا ہا کار مچی ہوئی ہے لیکن سرکار ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا: ’ہم نے دیکھا کہ جب ملک میں گیس سلنڈر چار سو روپیے میں فروخت کیا جاتا تھا تو بی جے پی کے بڑے بڑے لیڈر سڑکوں پر آتے تھے اور احتجاج کرتے تھے‘۔
موصوف لیڈر نے کہا کہ لوگوں کو جس طریقے سے لوٹا جا رہا ہے اس کو ہماری پارٹی ہر گز برداشت نہیں کرے گی۔
یو این آئی ا

Popular Categories

spot_imgspot_img