غلام نبی آزاد کے خلاف جموں میں کانگریس کارکنوں کا ہی احتجاج

غلام نبی آزاد کے خلاف جموں میں کانگریس کارکنوں کا ہی احتجاج

جموں، 2 مارچ : کانگریس ورکروں نے منگل کے روز جموں میں اپنی ہی پارٹی کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد کے خلاف زور دار احتجاج درج کیا۔
احتجاجیوں کا الزام تھا کہ غلام نبی آزاد بی جے پی کے اشاروں پر کام کرکے کانگریس پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
احتجاجی جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور انہوں نے موصوف لیڈر کا پتلہ بھی نذر آتش کر دیا۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کو بتایا کہ کانگریس نے غلام نبی آزاد کو ہمیشہ اونچائی پر رکھا لیکن آج جب پارٹی کو ان کی ضرورت تھی تو وہ جموں وکشمیر میں پارٹی کو کمزور کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا: ’آزاد صاحب نے وزیر اعظم کی تعریف کی جنہوں نے ہمارا ریاستی درجہ چھینا واضح طور پر وہ بی جے پی کے اشاروں پر ہی چل رہے ہیں اور پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔
موصوف احتجاجی نے کہا کہ ہماری پارٹی صدر سونیا گاندھی سے اپیل ہے کہ وہ غلام نبی آزاد کو پارٹی سے نکالیں۔
انہوں نے کہا: ’بدقسمتی کی بات ہے کہ غلام نبی آزاد کو کانگریس میں کام کام کرنے سے ہی تجربہ حاصل ہوا اور آج ضرورت تھی کہ وہ اپنے تجربے کو پارٹی کے لئے استعمال کرتے لیکن وہ اس کے برعکس بی جے پی کے ساتھ دوستی کر رہے ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیڈر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی ہیں ان کے خلاف ہم کوئی بھی بات برداشت نہیں کریں گے۔

یو این آئی ا

Leave a Reply

Your email address will not be published.