منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
29.9 C
Srinagar

آئی پی ایس افسران کے ڈیپوٹیشن کے مرکز کے اختیارات کو چیلنج کرنے والی عرضی مسترد

نئی دہلی ، مارچ:  سپریم کورٹ نے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسروں کو اپنے پاس ڈیپوٹیشن پر بلانے کے مرکزی حکومت کے اختیار ات کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی مسترد کر دی ۔ جسٹس ایل ناگیشورا راؤ کی سربراہی میں بنچ نےمغربی بنگال کے رہنے والے اور پیشے سے ایک وکیل ابو سہیل کی عرضی ایک مختصر سماعت کے دوران مسترد کردی ۔
واضح رہے کہ حال ہی میں مغربی بنگال کے تین آئی پی ایس افسران کو مرکزی ڈیپوٹیشن پر بلانے کے بعد مرکزی اور ریاستی حکومت میں کھینچ تان ہے ۔ عرضی گزار نے انڈین پولیس سروس (کیڈر) رولز 1954 کے رول 6 (1) کی آئینی جوازیت کو چیلنج کیا تھا ، جس کے تحت آئی پی ایس افسران کو ڈیپوٹیشن پر بلانے کا مرکز کو اختیار ہے ۔
یواین آئی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img