سری نگر، یکم مارچ: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سرکاری افسروں پر سیاسی امور میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’نیا کشمیر‘ میں سرکاری افسران سیاسی امور کی انجام دہی کے لئے شرائط طے کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پلوامہ میں منعقدہ پارٹی کی ایک تقریب میں کئی پارٹی کارکنوں کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔
انہوں نے ٹویٹ میں کہا: ’جب پی ڈی پی نے پلوامہ میں ایک ورکرس کنونشن کے انعقاد کے لئے متعلقہ حکام سے اجازت طلب کی تو ضلع انتظامیہ نے ان شرائط کی بنیاد پر تقریب کے انعقاد کی اجازت دی۔ ’نیا کشمیر‘ میں سرکاری افسران ہی سیاسی امور کی انجام دہی کے لئے شرائط طے کرتے ہیں اور وہ واضح طور پر معتصب ہیں۔ کئی کارکنوں کو تقریب میں داخل ہونے کی اجازت بھی نہیں دی گئی‘۔
محبوبہ مفتی نے اپنے اس ٹویٹ کے ساتھ ضلع انتظامیہ پلوامہ کا وہ حکمنامہ بھی پوسٹ کیا ہے جس میں تقریب کے انعقاد کے لئے آٹھ شرائط رکھی گئی ہیں ۔
حکمنامے کے مطابق پارٹی کو اور شرائط کے علاوہ شرکا کی محدود تعداد اور لوڈ اسپیکر استعمال نہ کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔
بتادیں کہ محبوبہ مفتی دو دنوں سے پلوامہ میں ہیں جہاں وہ پارٹی کارکنوں کے ساتھ میٹنگیں اور ملاقاتیں کر رہی ہیں۔
یو این آئی ا
