پی ڈی پی کا جموں میں جائیداد ٹیکس اور ایندھن کی مہنگائی کے خلاف احتجاج

پی ڈی پی کا جموں میں جائیداد ٹیکس اور ایندھن کی مہنگائی کے خلاف احتجاج

جموں، یکم مارچ  : پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے کارکنوں نے پیر کے روز یہاں جائیداد ٹیکس لاگو کرنے اور ایندھن کی مہنگائی کے خلاف احتجاج درج کیا۔
احتجاجی موجودہ حکومت کے خلاف جم کر نعرہ بازی کرتے ہوئے ایندھن کی قیمتوں میں کمی کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کو بتایا کہ دفعہ 370 ہٹنے کے بعد ہماری نوکریوں کا نقصان ہوا اور اب جائیداد ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا: ’جموں وکشمیر ایک غریب سٹیٹ ہے پہلے دفعہ 370 ہٹایا گیا جس سے ہماری نوکریوں کا نقصان ہوا اور اب جائیداد ٹیکس لگایا جا رہا ہے ہم اس کو برداشت نہیں کریں گے‘۔
ان کا مطالبہ تھا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو کم کیا جانا چاہئے۔
ایک اور احتجاجی نے میڈیا کو بتایا کہ ہم جو سال 2014 سے ترقی کی باتیں سن رہے ہیں لیکن زمینی سطح پر کچھ بھی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا: ’لوگ اگر اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ دیکھنا چاہتے ہیں تو انہیں بی جے پی کو ووٹ نہیں دینا ہوگا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ پچاس ہزار نوکریاں کہیں نہیں ہیں اور بھرتی عمل بھی کہیں شروع نہیں ہو رہا ہے۔
موصوف احتجاجی نے کہا کہ پی ڈی پی کا جنم جموں سے ہی ہوا ہے اور جموں کی ترقی میں پی ڈی پی کے بانی مرحوم مفتی سعید کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کی آواز بن کر یہاں جمع ہوئے ہیں اور لوگوں کو چاپئے کہ وہ ایک ہوکر موجودہ حکومت کے خلاف کھڑے ہوجائیں۔
یو این آئی- 

Leave a Reply

Your email address will not be published.