مودی نے ایمس میں کورونا ویکسین کی خوراک لی

مودی نے ایمس میں کورونا ویکسین کی خوراک لی

نئی دہلی ، یکم مارچ :  ملک میں کورونا ٹیکہ کاری کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کووڈ ۔19 سے بچاؤ کے لئے کورونا ویکسین کی خوراک لی ۔
مسٹر مودی آج صبح آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) پہنچے جہاں انہیں بھارت بائیوٹیک کی جانب سے تیار کردہ ویکسین کوویکسین کی پہلی ڈوز دی گئی ۔
وزیر اعظم نے خود ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع دی اور کورونا مخالف مہم میں تعاون کی اپیل کرتے ہوئے لوگوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا ’’ آج ایمس جاکر ویکسین کا پہلا ڈوز لیا ۔ کوورناکے خلاف عالمی لڑا ئی کو مضبوط کرنے کے لئے ہمارے ڈاکٹروں اور سائنس دانوں نے جس رفتار سے کام کیا ہے وہ غیر معمولی ہے۔ میں تمام مستحق لوگوں سے کی اپیل کرتا ہوں کہ وہ ویکسین لگوائیں ۔ ہمیں مل کر ملک کو کورونا سے مبرا بنانا ہے ‘‘۔
وزیر اعظم کو سیسٹر پی نویدیتہ اور سیسٹر روسما انیل نے ویکسین لگائی ۔ وہ اس موقع پر آسامی گمچھا پہنے ہوئے تھے ۔ یہ گمچھا آسام کی خواتین کے آشیر باد کی علامت ہے۔ انہوں نے اس پہلے بھی کئی موقعوں پر یہ گمچھا پہنا ہے۔ وزیر اعظم صبح ہی ایمس پہنچ گئے تھے جس سےان کے لئے کوئی خاص انتظامات نہیں کیے گئے تھے اور اس بات کو مدِ نظر رکھا گیا تھا کہ اس دوران عام لوگوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ واضح رہے کہ آج سے کورونا کی روک تھام کے لئے ملک میں ٹیکہ کاری کا دوسرا مرحلہ شروع ہو رہا ہے۔ اس مرحلے میں 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور مختلف امراض میں مبتلا 45 سال سے کم عمر کے لوگوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے ۔ پہلے مرحلے میں طبی اہلکاروں اور فرنٹ لائن ورکروں کو ٹیکے لگائے گئے تھے ۔
یواین آئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.