مدھیہ پردیش حکومت کا سالانہ بجٹ اسمبلی میں منگل کے روز پیش ہو گا

مدھیہ پردیش حکومت کا سالانہ بجٹ اسمبلی میں منگل کے روز پیش ہو گا

بھوپال ، یکم مارچ:  کورونا بحران کی وجہ سے پیدا شدہ معاشی چیلنجوں کے درمیان مدھیہ پردیش سرکار کا مالی سال 21-22 کے لئے سالانہ بجٹ منگل کے روز اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ جگدیش دیوڑہ منگل کی صبح بجٹ پیش کریں گے۔ وہ بجٹ کو حتمی شکل دے کر بجٹ تقریر کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
مدھیہ پردیش کا سالانہ بجٹ حالیہ مالی برسوں میں دو لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا ہے ۔ مالی چیلنجوں کے درمیان سب کی نگاہیں بجٹ کے التزامات پر مرکوز ہیں۔ خیال کیا جار ہا ہے کہ بجٹ میں طبی سہولت کے علاوہ بنیادی ڈھانچے کی توسیع اور ترقی ، زراعت ، دیہی علاقوں ، تعلیم اور شہری ترقی سے متعلق اسکیموں پر بھی زور دیا جائے گا۔ نئے مالی سال میں نئے ٹیکس اور راحت کے تعلق سے منگل کو صورتحال واضح ہوجائے گی۔
وزیر ا علیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے 23 مارچ 2020 کو چوتھی مرتبہ ریاست کے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالا۔ اسی دور میں کورونا اور اس سے پیدا شدہ چیلنجز سامنے آ گئے تھے ۔ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ریاستی حکومت گذشتہ 11 ماہ کے دوران کم از کم 23 ہزار کروڑ روپئے کا قرض لے چکی ہے ۔
یواین آئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.